منگل 16 دسمبر 2025 - 06:00
کراچی میں حرم حضرت عباس کی جانب سے "فاطمہ سلام الله علیہا سبیلِ نجات" فیسٹیول کا تیسرا روز/ایک ہزار طالبات کی شرکت

حوزہ/چار روزہ علمی و تربیتی فیسٹیول "فاطمہ سبیلِ نجات" سلام اللہ علیہا میں، تیسرا دن ایک ایسا موقع تھا، جس میں میرا علم، میری پہچان کے نام سے ایک اہم پروگرام منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پاکستان میں حرم حضرت عباس علیہ السّلام کی جانب سے منعقدہ چار روزہ علمی و تربیتی فیسٹیول "فاطمہ سبیلِ نجات" سلام اللہ علیہا میں، تیسرا دن ایک ایسا موقع تھا، جس میں میرا علم، میری پہچان کے نام سے ایک اہم پروگرام منعقد ہوا۔

یہ وہ تقریب تھی جس میں ایک ہزار گریجویٹ طالبات کو خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا؛ ہر طالبہ کی آنکھ میں وقار تھا اور ہر دل میں اپنے ایمان و عفت کا عہد روشن تھا۔

اس تقریب میں طالبات نے جناب سیّدة فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور جناب عباسِ علمدار علیہ السلام کی بارگاہ میں اپنی نماز اور حجاب کی پابندی کا پختہ عہد کیا؛ یہ عہد محض الفاظ نہیں تھا، بلکہ عزم و یقین کا حسین وعدہ تھا، ایک ایسا عہد جس نے ہر دل کو روشنی سے بھر دیا۔

ایک خوبصورت نظم و ضبط، ایک مضبوط عزم، ہر طالبہ نے سرِ تسلیم خم کیا، ہر دل نے اپنے ایمان کو بلند کیا اور ہر آنکھ میں اس وعدے کی چمک تھی کہ نماز اور حجاب — میری پہچان، میری شان۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • فاطمہ PK 08:33 - 2025/12/16
    میں خود شامل تھیاس پروگرام جو بوت اچھا تھا مگر اس بات کا افسوس ہوا والنٹیر کے سلیشس اور جن کو سند دی گئ ان سے کیپ اور گاؤن واپس لے لیے گئے سب اتنی دور دور سے دو دو گھنٹے کا سفر کر کے ائیں بعض نے کرایہ کے پیسے بھی ادھار لئے کہ مولا کی طرف سے تحفہ سند غلامی ملےگا مگر افسوس